ریفریجریٹر کی کارکردگی کو بہتر بنائیں

شائع 01 جون 2016 03:16pm

RF28HMEDBSR-AA-19-0 

کھانے پینے کی اشیاء کو دوبارہ استعمال کے قابل رکھنے کیلئے ہر گھر میں ریفریجریٹر موجود ہوتا ہے۔ ریفریجریٹر کا احتیاط کئے بغیر تواتر سے استعمال اس کی لائف کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کے بل پر اضافی پیسے خرچ ہوتے ہیں اور آئے روز ریپئیرنگ کی پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے۔

 ان تمام پریشانیوں سے چھٹکارہ پانے کیلئے ان سات مشوروں پر عمل کر کے اپنے پیسے اور وقت دونوں کو بچائیں۔

ریفریجریٹر کو دیگر اشیاء سے فاصلے پر رکھیں *

اگر آپ کے کچن میں گنجائش موجود ہو تو ریفریجریٹر کو اوون، چولہے اور ڈش واشر سے فاصلے پر رکھیں۔ ایسا کرنے سے اوون اور چولہے سے نکلنے والی تپش اس تک نہیں پہنچ سکے گی اور ریفیرجریٹر بہتر کولنگ کرنے کے ساتھ آپ کے بجلی کے بل میں بھی واضح فرق لائے گا۔

بار بار دروازہ نہ کھولیں *

بار بار ریفریجریٹر کا دروازہ کھول بند کرنے اوردروازہ کھول کر اس کے سامنے کھڑے ہو کر کچھ بھی کھانے سے گریز کریں ۔ اس طرح کرنے سے دروازے میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے اور کولنگ بھی ذائع ہوتی ہے۔

گیسکیٹ کو صاف کرتے رکھیں *

اکژ لوگ ریفریجریٹر کے دروازے کے اطراف میں لگے ربڑ سیل(گیسکٹ) کو چیک نہیں کرتے جو لگائی ہی اس لئے جاتی ہے کہ ریفریجریٹر کی کولنگ کو ذائع نہ ہونے دے اگر اس پر کسی قسم کی گندگی موجود ہو تو اس کو گرم پانی اور سرف سے صاف کریں۔ جس سے اس کی کار کردگی بہتر رہے گی۔

گرم چیزیں ریفریجریٹر میں نہ رکھیں *

اگر آپ کے پاس کھانا بچ جاتا ہے تو اس کو ٹھنڈا کئے بغیر فرج میں نہ رکھیں۔ ایسا کرنے سے کمپریسر پر دبائو پڑیگا اور وہ درجہ حرارت کو بڑھانے کے لئے زیادہ بجلی استعمال کرے گا۔

کنڈینسر کوائل کو صاف رکھیں *

ریفریجریٹر کے پچھلی طرف لگے کنڈینسر کوائل کو دیوار سے فاصلے پر رکھیں تا کہ اسے ہوا لگتی رہے ساتھ ہی اس پر جمع ہو جانے والے گرد و غبار کو ہفتہ وار صاف کرتے رہیں۔ اس پر گرد جمع ہونے سے کمپریسر کی پرفارمنس متاثر ہوتی  ہے۔

درجہ حرارت کو ذیادہ ٹھنڈا نہ رکھیں *

ریفریجریٹر کے درجہ حرارت کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور فریزر کو صفر ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھیں۔ جس سے کمپریسر کی لائف بھی بڑھ جائے گی اور بجلی کے بل بھی کم آئے گی۔