Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پنجاب :بلدیاتی انتخابات،سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

شائع 30 اکتوبر 2015 06:19am

army-sec-1

لاہور سمیت پنجاب کے بارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے سکیورٹی کے انتظامات مکمل،امن و امان کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔پنجاب کے بارہ اضلاع لاہور، فیصل آباد، گجرات، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ، چکوال، پاکپتن، وہاڑی، بھکر، لودھراں اور بہاولنگر میں بلدیاتی الیکشن کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،،پولیس نے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کرتے ہوئے لائسنسی اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔پنجاب میں سولہ ہزار دو سو چھیاسٹھ پولنگ اسٹیشنز میں سے تین ہزار پانچ سو اکاون کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،جبکہ لاہور کے تین ہزار دو سو انہتر پولنگ اسٹیشنوں میں سے آٹھ سو انتالیس انتہائی حساس اور دو ہزار چار سو تیس حساس قرار دیئے گئے ہیں،،سول انتظامیہ نے امن و امن برقرار رکھنے کیلئے فوجی دستے طلب کرلئے ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھیں گے،فوج کی تعیناتی حساس اضلاع میں لائی جائیگی،پاک فوج سکیورٹی اداروں کی معاونت کریگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div