وزیراعظم نواز شریف سے راجہ فاروق حیدر کی ملاقات

شائع 07 دسمبر 2016 08:25am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرنے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف اور راجہ فاروق حیدرکی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیرکی تعمیرو ترقی اورترقیاتی منصوبہ جات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم نوازشریف  نے حکومت آزاد کشمیر کے اقدامات کوسراہا ہے۔