طیارہ حادثہ: صدر مملکت اور وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس
فائل فوٹواسلام آباد:صدر مملکت اور وزیراعظم نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی کی ہدایات کردی ہیں۔
حویلیاں طیارہ حادثے پر ملک کی فضا سوگوار ہے۔صدر،وزیراعظم اور سیاسی قیادت نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
صدر ممنون حسین نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمتعلقہ اداروں کو متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نواز شریف نے بھی طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کیااور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
چیرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق صدرزرداری ،مولانا فضل الرحمان، امیرجماعت اسلامی سراج الحق، وزیرمملکت اطلاعات ونشریات، سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔