طیارہ حادثے کی امدادی کارروائیاں ختم، میتیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل
فائل فوٹواسلام آباد:طیارہ حادثے کی امدادی کارروائیاں ختم ہوگئیں،تمام میتیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے حادثے میں ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیا۔جس کے بعدتمام میتوں کوشناخت کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پہنچا دیا گیا۔
وہیں میتوں کا سی این اے ٹیسٹ لئے جائیں گےجبکہ ڈی این اے کے نمونے لینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اورطیارے کا ملبے سول ایویشن حکام کی موجودگی میں اٹھایا جائے گا۔
بلیک باکس اورسی وی آرتحقیقات میں اہمیت کے حامل ہیں،طیارے حادثے کی تحقیقات میں سول ایویشن کیساتھ ساتھ آرمی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،طیارہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم ہونے پرہی ذمہ داروں کا تعین ہوسکے گا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔