طیارہ حادثہ،جاں بحق افراد کی میتیں اسلام آباد پہنچادی گئیں
فائل فوٹواسلام آباد:حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں ایبٹ آباد سے اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔
انتظامیہ نے تمام میتوں کو3ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا۔
اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں این ڈی ایم اے حکام سمیت انتظامیہ اورامدادی اداروں کےعملے نے میتوں کو ہیلی کاپٹرزسے ایمبولینس میں منتقل کیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پمزاسپتال کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے کہاکہ لواحقین کومیتوں کی حوالگی میں وقت لگ سکتا ہے ، ڈی این اے نمونوں کی جانچ صبرآزما ہے ۔
پمزاسپتال کے باہرفٹ پاتھ پربیٹھے لواحقین میں رکن قومی اسمبلی چترال شہزادہ افتخاربھی شامل ہیں ،پمز میں میتوں کی شناخت کیلئے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ لئے گئے ۔
این ڈی ایم اے ، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگراداروں کی ہیلپ ڈیسک قائم ہیں تاہم لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کی جلد ازجلد حوالگی کیلئے پریشان ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔