بلاول کے مطالبات، پی پی کی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
File Photoاسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چار مطالبات منوانے کيلئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس تیرہ دسمبر کو طلب کرليا گيا ہے۔ سابق وزيراعظم یوسف گیلانی صدارت کریں گے۔
حکومت سے چار مطالبات منوانے کیلئے یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا اجلاس تیرہ دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، کمیٹی اپوزیشن جماعتوں سے مطالبات کی حمایت کے لئے رابطے کی حکمت عملی ترتیب دی گی اور اس ضمن میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ بھی کرے گی۔
بلاول بھٹو نے اپنے چار مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو ستائس دسمبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ پیپلز پارٹی کے مطالبات میں مستقل وزیر خارجہ کی تقرری، پارلیمینٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا قیام ، پاناما تحقیقات بل کی پارلیمنٹ سے منظوری اور سی پیک کے مغربی روٹ کی جلد تکمیل شامل ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔