آئی ایس پی آر: تین لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں
File Photoراولپنڈی :پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلوں اور تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نئی تقرریاں کور کمانڈر راولپنڈی، کورکمانڈرملتان اورجوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزکی سطح پر کی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک آرمی میں جو نئی تقرریاں کی گئی ہیں اُن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو کورکمانڈر دس کور راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو آج ہی میجرجنرل رینک سے لیفٹیننٹ جنرل رینک پرترقی دی گئی تھی۔ وہ قبل ازیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا، موجودہ کور کمانڈر دس کورراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ظفراقبال کی جگہ لیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ڈی جی جوائنٹ اسٹاف مقررکیا گیا ہے جبکہ بحیثیت میجر جنرل ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اور آٹھویں ڈویژن سیالکوٹ کی کمان کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کور کمانڈردو کورملتان تعینات کیا گیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔