بلوچستان: ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے3 مبینہ ملزمان گرفتار

شائع 10 دسمبر 2016 06:06am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ  ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن سے  اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف شہروں سوئی، کوہلو اور تربت میں کارروائی کی۔

ترجمان ایف سی کے مطابق تربت میں کی گئی  کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہے میں 3 مبینہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق سوئی کےعلاقے سونیری مت  میں کارروائی کے دوران ایک مکان سے 2راکٹ،1 مائن اور 5 کلوگرام بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔

ایف سی کی جانب سے تیسری کارروائی کوہلو میں کی گئی جہاں سرچ آپریشن کے دوران گھر میں سے 1ایس ایم جی اور4 رائفلز کو قبضے میں لیا گیا ۔

ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار مبینہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔