پاناما پیپرز کا معاملہ قصہ پارینہ بن چکا ہے: اسحاق ڈار
فائل فوٹوپیرس: وزیرخزانہ اورمسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں پٹیشنرہی بھاگ گیا ہےاور اب عمران خان کمیشن ماننے کو تیارنہیں، پاناما پیپرز کا معاملہ قصہ پارینہ بن چکا ہے۔
پیرس میں اسحاق ڈارنے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کوہدف تنقید بنایا۔
وزیرخزانہ بولے کہ عمران خان پاناما پربنائے گئے کمیشن کو ماننے کے لیے تیارنہیں ہیں، پاناما کیس میں درخواست گزارکے بھاگنے کے بعد اس کا معاملہ اب قصہ پارینا بن چکا ہے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف کا کہیں نام نہیں اور ان کے بچے دفاع میں جواب دے چکے ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔