پاناما کیس کی روزانہ سماعت نہ ہونے پرمایوسی ہوئی، عمران خان

شائع 10 دسمبر 2016 07:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے  کہ  انہیں پاناما کیس کی روزانہ سماعت نہ ہونے پرمایوسی ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز سماعت کے بعد عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں عمران خان نے کہا کہ کیس کا فیصلہ جلدی چاہتے ہیں تاہم پاناما کیس کی روزانہ سماعت نہ ہونے پرمایوسی ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ پاناما لیکس پرکمیشن کے قیام کا وقت گزرچکا ہے ،اس معاملے پرکمیشن کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔

 جنوری میں بھی بنچ ہی کیس کی سماعت کرے گا عمران پرامید ہیں کہتے ہیں نوازشریف سے جواب طلب کریں گے پاناما کیس کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

عمران خان کا کہنا تھا ن لیگ 7 ماہ سے مسلسل قلابازیاں مار رہی ہے ۔ وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں جواب کوسپریم کورٹ میں سیاسی بیان قراردینا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔