جشن عید میلاد النبیﷺکی تیاریاں زور وشور سے جاری

شائع 10 دسمبر 2016 07:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

 

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کی آمد آمد ہے،عاشقان رسول نے گلیاں ، محلے، مساجد اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجادیا ہے جبکہ درود و سلام کی محافل کا انعقاد بھی کیا جارہاہے۔

کراچی میں عید میلاد النبیﷺ منانے کی جہاں تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، مختلف علاقوں میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس نکالے گئے اورفضا سرکارکی آمد مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھی۔

سرورکونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جشن ولادت شایان شان طریقے سے منانے کےلیے بچے بڑے سب پر جوش دکھائی دیتے ہیں۔