ینگ ڈاکٹرز کی  سینٹرل انڈیکشن پالیسی کے خلاف  ہڑتال

شائع 10 دسمبر 2016 08:32am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور : سرکاری اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر مطالبات کی فہرست لے کر میدان میں آگئے ۔سینٹرل انڈیکشن پالیسی کے خلاف ہڑتال کر دی اور  او پی ڈیز میں کام بند کردیا ۔

میو ، جنرل، جناح سروسز، گنگارام اور چلڈرن اسپتال کی او پی ڈیز میں کام بند کردیا گیاجس کے باعث اسپتالوں میں چیک اپ کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

لیکن ڈاکٹرز کہتے ہیں ان کے مطالبات جب تک نہیں مانے جاتے تب تک وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔