طیارہ حادثہ: فرانسیسی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈکے ساتھ مشترکہ تحقیقات کرے گی
فائل فوٹواسلام آباد: فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم اگلے 24گھنٹے میں اسلام آباد پہنچے گی، فرانسیسی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈکے ساتھ مشترکہ تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈرپیریا منگل کو فرانس بھیج دیا جائے گا،طیارے حادثے پر فرانسیسی سفارتخانے نے بھی بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ویزے سے متعلق فرانسیسی سفارتخانےنے 24 گھنٹے میں ویزا جاری کرنےکی ہدایت کردی ہے۔
بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ڈی کوڈ ہونےکے بعد اس کی تمام تر فائلوں کی کاپی ایس آئی بی کے حوالے کرد ی جائے گی، مزید جانچ پڑتال میں دو ہفتے لگیں گے۔
بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ڈی کوڈ ہونے کے بعد جو ڈیٹا آئے گا اس کی روشنی میں ہی تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔