عمران فاروق قتل کیس:ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2016 08:57am
- فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں5 جنوری تک توسیع کر دی۔

عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے  جمعرات کو  کیس کی سماعت کی، جس  دوران  ملزم معظم کی طرف سے بیرسٹر محمد سیف نے وکالت نامہ جمع کرایا۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم معظم علی کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا جائے۔

عدالت نے ملزم کی  آنکھوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالتی دائرہ کارسے متعلق درخواستوں پر بحث آئندہ سماعت پرہو گی۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں5 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔