کرسمس ٹرین اسلام آباد سے روانہ
فائل فوٹواسلام آباد: مذہبی ہم آہنگی، یکجہتی اور رواداری کا پیغامات لیے کرسمس ٹرین جمعرات کو اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔
فلوٹ اورگیلیریز پرمشتمل ٹرین مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی 31 دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔
مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد پرٹرین کی روانگی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد میں تیارہونے والی ٹرین میں کرسمس ٹری ہی نہیں بلکہ ہربوگی کوہی کرسمس کی مناسبت سے سجایا گیا ہے۔
کچھ بوگیوں میں بھائی چارے کے فروغ کیلئے ثقافتی ماڈل کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی عیاں ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرسعد رفیق نے کہا کہ مسیحی برادری کی وطن کیلئے خدمات کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا۔
دوگیلریز اوردوفلوٹ کودیکھنے کے بعد شہریوں نے ریلوے کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ کرسمس ٹرین مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں کردار ادا کرے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔