گڈانی: لنگراندازجہازمیں آگ بھڑک اٹھی

شائع 22 دسمبر 2016 11:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک اور لنگراندازجہازمیں آگ بھڑک اٹھی جس پر چار گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

جمعرات کو یارڈ میں پلاٹ نمبرساٹھ پرناکارہ بحری جہازمیں  کام کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

جہازپرموجود مزدوروں نے پانی میں کود کر اپنی جان بچائی۔

ذرائع کے مطابق  بریکنگ کے دوران جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آئل ٹینکرزصاف ہونے کے باعث کوئی بڑاحادثہ پیش نہیں آیا۔