پنجاب: بلدیاتی الیکشن، ن لیگ نے میدان مار لیا
File Photoلاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےآخری مرحلے میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔
فیصل آباد سے رانا ثنااللہ گروپ بازی لے گیا،سابق گورنر محدوم احمد محمود کے بیٹے اور چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے چناؤ میں پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔
فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے ملک رزاق، گوجرانوالہ سے شیخ ثروت اکرام، سیالکوٹ سے حنا وڑائچ ، گجرات سے محمد علی، ملتان سے نوید الحق آرائیں ، رحیم یار خان سے اظہر لغاری ، حافظ آباد سے وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل تارڑ کامیاب ہو گئے جبکہ دیگر شہروں سے بھی ن لیگ کے امیدواروں کی اکثریت کامیابی حاصل کرسکی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔