آصف زرداری کی واپسی پر اظہار خوشی
File Photoسرائیوو : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی وطن واپس خوشی کی بات ہے، سابق صدر کو واپس آ کر اپنی پارٹی سنبھالنی چاہیے۔
وزیراعظم نوازشریف نے جمعرات کو سرائیوو میں پاکستانی میڈیا سے ناشتے پر گفتگو کی۔انھوں نے پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی وطن واپسی کو خوش آئند قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی وابستگی کی قدر کرتے ہیں،وزیراعظم نے میثاق جمہوریت کا ذکر کیا اور کہا کہ انھوں نے تمام تر اختلافات کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت کو کبھی ڈی ریل کرنے کی کوشش نہیں کی۔
نوازشریف کے مطابق دو ہزار چھ حکومت کیلئے مشکل برس تھا، انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت چلانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے اور خاص طور پر وہ لوگ تو اقتدار سنبھال ہی نہیں سکتے جنہیں صرف باتیں بنانا آتی ہوں۔
وزیراعظم نے پرویزمشرف کا نام لیے بغیر سات نکاتی ایجنڈے کا ذکر کیا اور بولے کہ کوئی مثبت کام نہیں ہوا اور ملک کو لوڈشیڈنگ کے بحران میں مبتلا کردیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ریگولیٹری اتھارٹیز کو نجی سیکٹر کو چلانے کیلئے بنایا گیا تھا لیکن انھوں نے تو حکومت کو ہی ریگولیٹ کرنا شروع کردیا تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔