سابق صدر زرداری کے دوست کے دفاتر پر چھاپے
File Photoکراچی : کراچی میں رینجرز نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست کے دفتر پر چھاپے مارے ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کی ہیں ۔ ترجمان رینجرز نے چھاپوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شہر بھر میں تین دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔
آئی آئی چندریگر روڈ، ہاکی اسٹیڈیم میں قائم دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ ڈیفنس میں بھی رینجرز نے ایک بنگلے پر کارروائی کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دفاتر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔چھاپے کے دوران منظور کاکا کا ایک قریبی ساتھی بھی مارا گیا ہے۔منظور قادر کاکا پہلے سے ہی مفرور ہیں۔
ں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔