سراج الحق کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان
File Photoلاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا دو ہزار سترہ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کا دامن کرپشن سے داغدار ہے۔ اسی لیے احتساب کا نظام نہیں چاہتی ،ضرورت پڑی تو سڑکوں پر بھی آئیں گے۔
منصورہ لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ وہ دو ہزار سترہ میں عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرنے جا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ، غربت و بیروزگاری کے خاتمے سمیت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک وہ کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی کوئی میکنزم نہی بنا سکی ، حکومت احتساب کا نظام چاہتی ہی نہیں کیونکہ اسکے اپنے دامن پر کرپشن کے دھبے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کا جنرل راحیل کے حوالے سے دیا گیا بیان جھوٹا ہے۔ مشرف کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ اگر اس میں ہمت ہے تو واپس آ کر عدالتوں کا سامنا کرے۔ انہوں نے کہا سابق صدر آصف زراداری کی وطن واپسی غیر معمولی نہی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔