میگا کرپشن کیس، مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں توسیع
File Photoکوئٹہ : میگاکرپشن کیس میں نیب سے دو ارب دس کروڑ کی پلی بارگینگ کرنےوالےسابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے جو ڈیشل ریمانڈ میں چار جنوری تک توسیع کردی گئی۔
بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج عبدالمجید خان ناصر کے روبرو ہوئی۔ احتساب عدالت میں سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور انکے سہولت کار سہیل مجید پیش ہوئے۔
سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی جانب سے خرابی صحت کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی تینوں ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت چار جنوری تک ملتوی کردی گئی۔مشتاق رئیسانی اور انکے سہولت کار سہیل مجید نے نیب حکام سے بارگینگ کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔
مشتاق رئیسانی اور سہیل مجید کو اپنے غیر قانونی اثاثہ جات کا اعتراف کرتے ہوئے دو ارب دس کروڑ روپے کی رقم اور اثاثے سرکاری خزانے میں جمع کرانے ہونگے۔
مقدمے کی سماعت اب چار جنوری کو ہوگی، عدالت میں سابق پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی اپنے دو دائیریکٹرز عبدالوحید نیاز کاکڑ کے خلاف مقدمے میں گواہان کے بیانات قلم بند کئے گئے مقدمے کی مزید سماعت تئیس دسمبر کو ہوگی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔