قائد اعظم کی سالگرہ کی تقریبات جوش و خروش سے منائی جا رہی ہیں

شائع 25 دسمبر 2016 06:37am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں قائد اعظم کی سالگرہ تقریبات جوش وخروش سے منائی جارہی ہیں۔

لوک ورثہ میں ثقافتی میلے میں طلبہ نے بھرپورشرکت کی۔ اپنے اپنے ثقافتی ملبوسات زیب تن کئے طلبہ نے خوبصورت رقص کیا۔

مہمان خصوصی عرفان صدیقی نے یہ مشورہ دے دیا کہ علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کیلئے نصاب کا حصہ بنانا چاہیئے ۔

تقریب میں جہاں قائد کوخراج عقیدت پیش کیا گیا وہاں ہی بچوں نے اپنے کلچر کو فروغ دینے پرخوشی کا اظہارکیا۔

بچوں نے یہ بھی کہہ دیا قائد اعظم نے پاکستان بنایا،ہمیں آزادی ملی،قائد کا یوم پیدائش جوش وخروش سے منانا چاہیئے۔

لوک ورثہ میں یہ ثقافتی میلہ کل بھی جاری رہے گا۔