انور مجید سے متعلق سوال وزارت داخلہ سے کرنیکا مشورہ
File Photoکراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے انور مجید کو اپنا دوست کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انور مجید سے تعلقات ضرور ہیں لیکن ان سے متعلق جو بھی سوال ہے اس کا جواب وزارت داخلہ سے پوچھنا چاہیے۔
مزار قائد پر سابق صدر آصف زرداری نے حاضری دی، جس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انور مجید کیساتھ تعلقات کا اشارہ تو دیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ان پر لگے الزامات کے حوالے سے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔
انہوں نے ڈاکٹر عاصم کو بانیان پاکستان کے خاندان میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے انہیں انصاف ضرور ملے گا۔
انہوں نے پارٹی سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی پالیسی کا اعلان ستائیس دسمبر کو ہی کروں گا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔