زرداری پر بلاول کی سیاسی تربیت کرنے پر زور
File Photoلاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے آصف علی زرداری پاکستان میں رہیں اور سیاست کرنے کے ساتھ ساتھ پی پی پی چیئرمین بلاول کی تربیت بھی کریں۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ پیس ٹرین کے دورے اور تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ستائس دسمبر آئے گا اور بخیر و عافیت گزر جائے گا۔ اٹھارہ ماہ بعد آصف زرداری کی وطن واپسی پر انہیں خوشی ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں آصف زراداری پاکستان میں رہ کر سیاست کریں اور اپنے نوخیز صاحب زادے کی تربیت بھی کریں۔
مولا بخش چانڈیو کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا وہ دوست ہیں اور ان کی کوئی بات انھیں بری نہیں لگتی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کی پاکستان ریلوے کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے پیس ٹرین چلانا ایک تاریخ ساز اقدام ہے۔
اس موقعے پر فادر جیمز صادق اور بادشاہی مسجد کے خطیب عبدالخبیر آزاد نے بھی خطاب کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔