سابق صدر زرداری کی عاصم حسین سے ملاقات

شائع 25 دسمبر 2016 02:19pm
File Photo File Photo

کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں انہوں نے ڈاکٹر عاصم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

پی پی پی چیئرمین آصف زرداری تئیس دسمبر کو دبئی سے کراچی پہنچے ہیں انہوں نے ڈیڑھ سال سے زائد بیرون ملک خودساختہ جلاوطنی میں گزارے ہیں، بروز جمعے کو کراچی پہنچنے پر اولڈ ٹرمینل پر انہوں نے مختصر خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مایوسی کی فضا قائم ہے لیکن وہ امید کا پیغام قوم کیلئے لے کر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے ہر طرح کے چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے تاہم سابق صدر کا کہنا تھا کہ یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کون آج اقتدار میں ہے بلکہ اسکی اہمیت ہے کہ کون آئندہ قوم کی رہنمائی کریگا۔