کراچی: کالعدم تنظیم،گینگ وارکے کارندے سمیت آٹھ ملزم گرفتار

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2016 08:52am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں رینجرزاورپولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم اورگینگ وارکے کارندے سمیت آٹھ ملزم  گرفتار  کرتے ہوئے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

رینجرز نے گلشن اقبال، پرانا گولیماراورکراچی کے دیگرعلاقوں میں کارروائیاں کیں اور

چھ ملزموں کو پکڑ لیا۔ گرفتار ملزموں میں  لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے کارندے بھی شامل ہیں ۔

اُدھر،عرفات ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک ڈاکو کو پکڑلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو نے چارروز قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کرگھرمیں ڈکیتی کی کوشش کی تھی،جس پرگھروالوں کی مزاحمت سے ڈاکوفرارہوگئے تھے۔

سی ٹی ڈی نے غنی چورنگی کے قریب خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے ملزم فرخ جمال سلمان عرف لمبا کو گرفتارکرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم قتل ،اقدام قتل  اورمتعدد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اوردستی بم برآمد کرلیا گیا ۔