شرجیل میمن دبئی کے اسپتال میں زیر علاج
فائل فوٹوکراچی: سندھ کے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن علالت کے باعث دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
کئی مہینوں سے دبئی میں مقیم شرجیل میمن کوریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف کے باعث گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا۔
آج نیوز نے ڈاکٹرزکے حوالے سے بتایا کہ شرجیل میمن کی ڈیڑھ سال سے جاری ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف شدت اختیار کر گئی ہے۔
شرجیل میمن کی ریڑھ کی ہڈی کے کئی ٹیسٹ کئے گئے ،جن کی رپورٹ آنے پر علاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائےگا۔
چئیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شرجیل میمن کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔