بلوچستان:صوبائی وزراء کا تلورکے شکارپرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ
فائل فوٹوکوئٹہ:بلوچستان میں قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت دیے جانے کیخلاف صوبے سے تعلق رکھنے والے ارکان سینٹ اور صوبائی وزراء نے وفاقی حکومت سے تلور کے شکار پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز سردار فتح محمد حسنی ، کبیر محمد شہی ،صوبائی وزراء نواب محمد خان شاہوانی، میر مجیب الرحمٰن حسنی سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے کوئٹہ میں مشترکا پریس کانفرنس کی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاق نے بلوچستان میں قطری شہزادوں کو وسیع پیمانے پر شکار کی اجازت دی ہے، جس پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اراکین اسمبلی و سینیٹ کا کہنا تھا ،وفاقی حکومت، بلوچستان کی مقامی آبادی کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ترک کردے، ماضی میں بھی ایسی پالیسیوں کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تلور کے شکار کی الاٹمنٹ بند کی جائے، بصورت دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر باقاعدہ احتجاجی مہم چلائیں گے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔