رہا ہونے والے 220 بھارتی ماہی گیر واہگہ پہنچ گئے
فائل فوٹولاہور:پاکستان میں قید بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرتے ہوئے لاہور اسٹیشن سے بھارت روانہ کر دیا گیا۔
کراچی میں قید بھارت کے 220 ماہی گیروں کو پہلے ٹرین کے ذریعے لاہور لایا گیا۔
جہاں سے انہیں بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈر منتقل کر دیا گیا۔
تمام قیدی تقریباً ایک سال سے پاکستانی جیل میں قید تھے۔
رہائی پانے والے بھارتی قیدیوں کا کہنا تھا کہ غلطی سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔