پانچ ہزار کے نوٹ کی بندش کی تردید
File Photoاسلام آباد: وزارت خزانہ نے پانچ ہزار کے نوٹ کی بندش کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کو بند کرنے کی کوئی وجہ ہے۔
ترجمان کے مطابق کاروباری معاملات میں نقد کے تسلسل کے استعمال کے باعث حکومت کا یہ ماننا ہے کہ پانچ ہزار کے نوٹ کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں منفی طور پر متاثر ہونگی اور اس سے عوام میں بے چینی اور تشویش میں اضافہ ہوگا۔
وزارت خزانہ نے مزید اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی نیشنل فنانشل انکلیوشن اسٹریٹجی کے تحت برنچ لیس بینکنگ کی سہولت صارفین کو ان کے گھروں پر ہی مہیا کرنے کی تگ و دو جاری ہے اور اس سے نقد زر کے استعمال میں کمی کا بھی خاطرخواہ امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ نے پانچ ہزار کے نوٹ کی بندش پر ایک بل منظور کیا تھا جس کے بعد اس کی بندش سے متعلق ملک میں افواہوں کو تقویت ملی ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔