بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات کی تیاریاں جاری

شائع 26 دسمبر 2016 02:54pm
File Photo File Photo

لاڑکانہ : شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے لاڑکانہ شہر سمیت ضلع بھر میں چالیس سے زائد استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئے ہیں،شہر بھر کو پارٹی جھنڈوں سے سجادیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ سمیت ضلع بھر میں شہریوں کیلئے استقبالیہ کیمپ قائم کردیئے گئے، جہاں پارٹی ترانے بجائے جارہےہیں، جیالے پارٹی ترانوں پر رقص کررہے ہیں۔

جیالے پرجوش ہیں اور ان کا کہنا  ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی،پارٹی ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے۔

کارکنان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری امید بن کر ملک واپس لوٹے ہیں جن کی تقریر سننے کے لئے ہم سب بے چین ہیں۔