نئے چیئرمین نیب کا تقرر سپریم کورٹ سے کرانے کا مطالبہ
File Photoبنی گالہ : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیئرمین نیب کے استعفے اور نئے چیئرمین کا تقرر سپریم کورٹ سے کرانے کا مطالبہ کردیا۔
بنی گالہ میں تحریک انصاف کے کورگروپ کا اجلاس ہوا۔ میڈیا سے گفتگومیں عمران خان نے پاناما پیپرزکیس فوری سننے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ ملکی نظام طاقتورکونہیں پکڑسکتا کرپٹ مافیہ سے چھٹکارے کیلئے پاناما کیس ہی فیصلہ کرے گا۔
عمران خان نے چوہدری نثارکے چیئرمین نیب کے تقررسے متعلق بیان کو خوش آئند قراردیتے ہوئے چیئرمین نیب سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کردیا۔
خواجہ آصف کے بیان پربات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جعلی خبرپروزیردفاع کا بیان غیرذمہ دارانہ تھا ، کرپٹ اورنااہل اقتدارمیں آجائیں توبیانات ایسے ہی ہوں گے۔
عمران خان پیپلزپارٹی کے اعلان کے منتظرہیں اور کہتے ہیں کہ پاناما پیپزپرخاموش نہیں بیٹھے ، اپوزیشن متحد ہے ، پیپلزپارٹی ستائیس تاریخ کوکیا فیصلے کرتی ہے سب انتظارکررہے ہیں۔
عمران خان نے پنجاب میں ڈپٹی کمشنرزکی بحالی اورریگولیٹری اتھارٹی کو وزارت کے ماتحت کرنے کے حکومتی فیصلوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔