ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلی شراب پینے سے مزید چار افراد دم توڑگئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ :ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے مزید چار افراد دم توڑگئے ،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب کئی افراد کی زندگیاں نگل گئی محلہ مبارک آباد میں درجنوں گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگئے۔
کرسمس کے موقع پر شراب پینے والے درجنوں افراد کی حالت بگڑگئی،ابتدائی طور پر متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ لے جایا گیا،جہاں17 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کیخلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔