آج کا دن کیسا رہے گا؟ 13 جولائی 2017

شائع 13 جولائ 2017 04:34am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)

آج آپ کی مزاجی کیفیات تو بہتر ہوں گی لیکن آپ کو یہ بات محسوس ہوگی کہ آپ کے طے کردہ معاملات یا منصوبوں کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہوگاجبکہ بظاہر کوئی ایسی رکاوٹ نہ ہوگی جو آپ کی صلاحیتوں کو جامد کردے۔

ثور(Taurus)

آج آپ کو اپنے انجام دینے والے ہر کام میں بے حد محتاط رہنا ہوگا اس کے علاوہ آج دوسروں سے کوئی بھی ایسا وعدہ نہیں کرنا چاہیئے جس کو مکمل کرنا آپ کے بس میں نہ ہو یا جس کی تکمیل نہ ہوسکتی ہو۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کو اپنے کسی رشتے دار یا پارٹ ٹائم ملازمت سے غیر متوقع طور پر رقم موصول ہونے کا امکان ہے اس سے آپ کو اپنا اعتماد بحال کرنے میں بھی مدد ملے گی جس کی وجہ آپ اپنے روشن مستقبل کے لئے منصوبہ بندی بھی کر سکیں گے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کو اپنے وجدان پر مکمل بھروسہ اور اعتماد کرنا ہوگا تاکہ آپ اپنے عملی امور میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ آج آپ اپنے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں اور پریشانیوں کو باآسانی دور کرسکتے ہیں۔

اسد (Leo)

آج آپ اپنے بہت سے ان منصوبوں کو شروع کرنے کی کوشش کریں جن میں بہت سے دلیرانہ اور عزم و ہمت والے فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج آپ کے ستارے یقینا ایسے ہی ہیں لیکن آپ کو بہت سی نادیدہ رکاوٹوں کا  بھی سامنا درپیش ہوسکتا ہے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کی ذہنی کیفیات خوابوں اور خیالوں میں الجھی ہوں گی جس کی وجہ سے آپ حقیقت سے بے حد دور نظر آئیں گے اور محض تصوراتی باتوں یا مفروضوں پر آگے بڑھتے نظر آئیں گے۔ ایسے حالات میں اکثر نہایت اہم امور بھی نظر انداز ہوجاتے ہیں۔

میزان (Libra)

آج آپ صبح سے ہی بیزاری کی کیفیات میں مبتلا ہوں گے اور اسی وجہ سے اپنے اردگرد کے ماحول اور افراد سے الگ تھلگ ہی نظر آئیں گے اس کے علاوہ آج آپ کا کسی سے بات کرنے کا بھی دل نہیں چاہے گا۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے دن کا آغاز کچھ الجھے خیالات سے ہوسکتا ہے اور آپ ایسے کاروباری عمل کا آغاز بھی کر سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ کو یہ تک معلوم نہ ہوگا کہ اس کو پایہ تکمیل تک کیسے پہچانا ہے اور اس سے کیسے فوائد حاصل کئے جائیں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے پاس اس بات کا بہترین موقع ہے کہ اپنے دوست اور احباب کے حلقے میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بلبوتے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں جس کی وجہ سے اپنی ساکھ اور عزت میں اضافہ کر سکیں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کو کسی بھی کاروباری یا ذاتی سرگرمی کا آغاز قطعاَ نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ آج آپ کو ستاروں کی پوزیشن عملیت پسندی کی طرف جانے ہی نہ دیں گے جس کی وجہ سے آپ میں بھی ہر کام کے بارے میں نیم دلی کے جذبات چھاسکتے ہیں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے اندر موجود تخلیقی صلاحیتیں آپ کو کسی نئی کاروباری سرگرمی کا آغاز کرنے پر مجبور کریں گی۔ لیکن اس بات کا انحصار آپ پر ہے کہ آپ مزاجی کیفیت کے مطابق کس شعبے کا انتخات کرتے ہیں؟ اس کے علاوہ آج آپ خود کو دوسروں کے سامنے ممتاز بھی کر سکیں گے۔

حوت (Pisces)

آج آپ کی کسی کاروباری ملاقات کا نتیجہ آپ کو دلبرداشتہ کرسکتا ہے لیکن اس بات کو بالکل بھی اپنے دل پر نہ لیں کیونکہ آج کا دن ہی کسی بھی کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے موافق یا مددگار نہیں ہے۔