آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 گست 2017
حمل(Arise)
آج کسی قسم کی نئی سرگرمیاں کا آغاز کرنے کے لئے بہتر موقع نہیں ہے جبکہ آپ کسی کام کے حوالے سے بہت زیادہ جذباتی اور جلدباز ہورہے ہیں لیکن آپ کو ہر حال میں ہی محتاط رہنا ہوگا۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن بتاتی ہے کہ آج آپ کے ارد گرد افراد آپ کے آئیڈیاز کو بالکل بھی پسند نہ کریں گے جس کے باعث آپ کا دل بجھ سکتا ہے لیکن آپ کو زیادہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ حسد اور مخالفانہ ردعمل کا اظہار ہے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کی کیفیات میں بہت زیادہ کنفیوژن اور الجھاؤ کی صورت سامنے آسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو ایسا لگے گا جیسے آپ اپنی توانائی کا ضیاع کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کی عملی صلاحیتیں بھی مناسب انداز میں متحرک نہ ہوسکیں گی۔
سرطان (Cancer)
آپ کے ستارے اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے اہم اور مخلص فرد سے ہوسکتی ہے جو آپ کے کاروباری معاملات میں آپ کا بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکے گا۔آج آپ کا طے شدہ شیڈول اچانک تبدیل تو ہوگا لیکن یہ آپ کے مفاد میں ہی ہوگا۔
اسد (Leo)
آج آپ کو کسی بھی قسم کی نئی سرگرمیوں کا آغاز کرنے سے احتراز کرنا چاہیئے کیونکہ آج کچھ غیر مرئی رکاوٹیں سامنے آنے کی وجہ سے آپ کے لئے مشکلات کا آغاز ہوسکتا ہے۔ اس لئے اپنے آپ کو الجھانے سے گریز کرنا ہی آپ کے لئے بہتر ہوگا۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کچھ ناگزیر حالات کی وجہ سے آپ بہت ہی زیادہ حساس ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ میں بے چینی اور ذہنی انتشار پیدا ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کو ہر قسم کے اہم فیصلے کرنے سے بھی گریز کرنا ہوگا۔
میزان (Libra)
آج آپ خود کو کسی بھی قسم کے اختلافی نقطئہ نظر سے دور رکھنا چاہیئے اس کے علاوہ کسی بحث و مباحثہ میں بھی حصہ نہیں لینا چاہیئے ورنہ آپ کے لئے خود کو جذباتیت سے بچانا مشکل ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ گھر میں پیدا ہونے والی معمولی قسم کی باتوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار بھی نہیں کرنا چاہیئے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے بتاتے ہیں کہ آج کا دن آپ کے لئے کامیاب اور پُرسکون ثابت ہوسکتا ہے بشرطیکہ آپ اپنے دوستوں سے میل ملاقات کے دوران اپنی تنقیدی صلاحیتوں کے استعمال سے باز رہیں۔ آج آپ کو اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کی جانب سے معقول رقم بھی موصول ہوسکتی ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج صبح سے ہی آپ کو اپنی تمام سرگرمیوں کے بارے میں منفی سوچیں پیدا ہونے کی وجہ سے چڑچڑے پن کا احساس ہوگا جن کا تعلق آپ کی عملیت پسندی یا مالی استحکام کے منصوبوں سے تھا اور جن میں آپ کو بھرپور توجہ درکار تھی لیکن ان کے تاثرات نے آپ کو تھکا دیا اور عملی صلاحیت کو بھی مفلوج کردیا۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے سامنے ڈھیر سارے معاملات درپیش ہونگے جن کے بارے میں آپ کو فیصلہ کرنا ممکن نہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ اپنے لئے کچھ قیمتی اشیاء خریدنے کے لئے آپ میں بہت زیادہ جوش اور جذباتیت پیدا ہوسکتی ہے۔ لیکن اس بات کو یاد رکھیں کہ یہ سب آپ کے فائدے میں بالکل نہ ہوگا۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو اپنے کاروبار کے دھندوں سے خود کو علیحدہ کرنا بے حد ضروری ہوجائے گا ورنہ آپ کی مرضی کے مطابق نتائج میسر نہ آئیں گے جس کی وجہ سے آپ کا دل بہت برا ہوسکتا ہے۔ آج آپ کو کسی بھی قسم کے نئے جھمیلے میں پڑنے سے گریز کرنا ہوگا۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے ستارے کہتے ہیں کہ آج آپ بہت زیادہ جذباتی اور تصوراتی خیالات میں گھرے ہوں گے جس کی وجہ سے ایسا لگے گا کہ جیسے آپ اپنے تمام معاملات کو صرف چٹکی بجا کر حل کرلیں گے لیکن بہتر یہی ہوگا کہ آپ خود کو حقیقی دنیا میں لانے کی کوشش کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔