فٹبالر بننے کا خواہش مند لڑکا جان لیوا تکلیف میں مبتلا
Daily mail بشکریہایک فٹبالر بننے کا خواہش مند لڑکا جان لیوا حالت کی وجہ سے مستقل تکلیف میں ہے۔ جس کے سبب اس کا پیٹ پھُول کر 59 انچ کا ہوگیا ہے۔
شمالی بھارت کے علاقے آسام سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ بیکاش ہزاریکا، جس کا وزن صرف 61 کلو گرام ہے چل نہیں سکتا، بیٹھ یا سو نہیں سکتا کیوں کہ اس کا پیٹ سُوج کر 10کلو گرام وزنی ہوگیا ہے۔
پچھلے پانچ سالوں سے بیکاش، کنجیسٹو ہیپاٹومیگلی نامی اس حالت کے سبب بیٹھ کرایک وقت میں ڈیڑھ گھنٹا ہی سو پاتے ہیں۔
بیکاش کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں سُست موت مررہا ہوں۔ پہلے میری زندگی مکمل تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات کی امیدیں چھوڑ چکا ہوں کہ اتنا جی سکوں کہ میرا علاج ہوجائے۔ پہلے ہی بہت دیر ہوگئی ہے۔
دو برس قبل بیکاش ایک اسپیشلسٹ کے پاس گئے تھے جنہوں نے بتایا کہ وہ کنجیسٹو ہیپاٹومیگلی میں مبتلا ہیں جس میں خون ہارٹ فیلیئر کی وجہ سے جگر میں پھنسے لگتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سرجری اس کی زندگی بچاسکتی ہے لیکن اس پر 7300پاؤنڈز(تقریباًچھ لاکھ بھارتی روپے) خرچہ آئے گا۔
آپریشن کی سکت نہ رکھنے والا بیکاش اپنے والد دلیپ کے ساتھ واپس گھر آگیا۔
ان کے والد کا کہنا تھا کہ میں ہر مہینے بمشکل تقریباً ساڑھے چار ہزار روپے کما پاتاہوں۔ میرے لیے آپریشن کرانا اور 5لوگوں کو کھلانا ممکن نہیں۔
Daily mail بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔