کیا آپ بھی اسمارٹ فون کے غلام ہیں؟
فائل فوٹوٹیکنالوجی کی جدت نے بڑی تیزی کے ساتھ دنیا کو آلیا ہے اور ہم انسانوں نے اپنی مرضی سے اس کی غلامی کو چن لیا ہے۔
آج کل یہاں زیادہ لوگ نہیں جو خود سے چند لمحے فراغت کے نکالیں یا ایک پورا دن یا ہفتہ اپنا اسمارٹ فون اپنے ہاتھ میں لیے بغیر گزاردیں۔ہمیں بس ہر وقت اپنا اسمارٹ فون اپنی نظروں کے سامنے میں چاہیئے۔
کچھ لوگ تو جب اپنے اسمارٹ فون کو اپنے پاس نہیں پاتے یا ان کے اسمارٹ فون کی بیٹری ختم ہورہی ہوتی ہے تو پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ایسے لوگوں کو محققین نے خبردار کیا ہے کہ ان میں نومو فوبیا پنپ سکتا ہے جس کے سبب ان میں ہارٹ ریٹ، بے چینی، بلڈ پریشر اور نا خوشگوار احساسات بڑھ سکتی ہیں۔
نومو فوبیا یا دیگر الفاظ میں اسمارٹ فون سے علیحدگی کی بے چینی، موبائل ڈیوائس کی غیر دستیابی کے سبب ہونے والی بے آرامی یا بے چینی ہوتی ہے۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ اسمارٹ فون کے عادی صارفین اپنی شانخت کو اپنی ڈیوائسز تک بڑھا دیتے ہیں جس سے ذاتی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔
اگرچہ اسمارٹ فون زندگی کے متعدد پہلوؤں پرمثبت اثر رکھتا ہے لیکن اس کے منفی اثرات بھی ہیں جیسے کہ ضرورت سے زیادہ استعمال، انحصار اور نشہ۔
تحقیق کے نتیجے میں اسمارٹ فون سے علیحدگی ہارٹ ریٹ، بے چینی، بلڈ پریشر اور ناخوشگوار احساسات کے بڑھنے کا سبب پایا گیا۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔