ایک پمپل میں کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ اسے پھوڑنا چھوڑ دیں گے

شائع 26 اگست 2017 06:15am
-Business Insider -Business Insider

کیا آپ نے جانتے ہیں ایک پمپل یعنی مہاسے کے اندر کیا ہوتا ہے؟

اگر آپ جان جائیں تو یقیناً اسے ہاتھ سے پھوڑنا چھوڑ دیں گے۔ایک پمپل کوپھوڑنا آپ کی سوچ سے بھی زیادہ برا ہے۔

مہاسے میں موجود سفید مواد جراثیم، مردہ جلد کے خلیات، سفید بلڈ سیلز اور سیبم کا مکسچر ہوتا ہے۔ اگر انہیں موزوں حالات مل جائےیں تو یہ چاروں مل کر انفیکشن کا ایک خطرناک زریعہ بن جاتے ہیں۔

آپ کی جلد پر موجود ہر سوراخ میں 'سیباکئیس گلانڈز' نام کی دو چھوٹی تھیلیاں ہوتی ہیں جن میں سیبم نام کا ایک چکنا مواد پایا جاتا ہے۔

یہ مواد آپ کے بالوں کو خشکی سے بچاتا ہے اور انہیں واٹر پروف بھی رکھتا ہے۔ لیکن یہ صرف بالوں کیلے ہی مفید نہیں، بلکہ یہ ایک 'پروپائنو بیکٹئیم ایکنس' نامی جراثیم کیلئے طاقت اور غذا کا خزانہ بھی ہے۔

عام طور پر یہ بیکٹیریا ہماری جلد پر بنا کوئی نقصان پہنچائے رہتے ہیں، لیکن کبھی کبھی یہ کنٹرول سے باہر ہوجاتے ہیں اور اصل مشکل تب شروع ہوتی ہے۔

جب آپ کے سیباکئیس گلانڈز زیادہ فعال ہوتے ہیں تو ضرارت سے زیادہ سیبم بنانا شروع کردیتے ہیں۔ جس کی زیادتی کی وجہ سے آپ کی جلد پر موجود سوراخ بند ہوجاتے ہیں۔

یہ بند سوراخ اب جراثیموں کیلئے کھانے کی ایک دعوت بن جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کا جسم خطرے کو بھانپتے ہوئے ایک الارم بجاتا ہے۔

آپ کا مدافعتی نظام ان سے نمٹنےکیلئے سفید بلڈ سیلز کی ایک کثیر تعداد متاثرہ حصے کی جانب خارج کرتا ہے، جس کے باعث سوجن پیدا ہونا شروع جاتی ہے اور متاثرہ حصہ سرخ ہوجاتا ہے اور جلد کی سطح پر ایک مہاسا نظر آنے لگتا ہے۔

لیکن جب آپ اسے پھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ اور خطرناک ہوجاتا ہے، ہاتھ سے پھوڑنے پر جراثیم کا یہ مرکب آپ کی انگلیوں پر لگ کر جسم کے دیگر حصوں تک پہنچ جاتا ہے، جبکہ پھوٹے ہوئے پہلے سے انفیکٹڈ پمپل کا منہ بڑا ہوجاتا ہے اور اس کے زریعے دوسرے قسم کے جراثیم بھی زخم میں داخل ہوجاتے ہیں۔

اس لئے اگلی بار جب جب آپ کسی مہاسے کو پھوڑنے کا سوچیں تو اس کے ساتھ ہی ممکنہ خطرناک حالات کے بارے میں بھی ضرور سوچ لیں۔

بشکریہ بزنس انسائیڈر