آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28 اگست 2017
حمل(Arise)
آج آپ کو ذہنی انتشار کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ اپنی توجہ کو ایک ہی نقطے پر مرکوز رکھنا آپ کے لئے خاصا مشکل ہوسکتا ہے۔ ایسے میں آپ کو بالکل محتاط رہنا چاہیئے کیونکہ آپ کی کارکردگی پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کا کوئی گہرا اور مخلص دوست آپ کے اور آپ کی شریک حیات کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا خطرہ مول نہ لیں ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ پر غیر حقیقت پسندانہ سوچیں حاوی ہوں گی جس کا وجہ سے آپ کا موڈ بہت زیادہ خراب ہوسکتا ہے۔ اسی لئے آج اپنی مصروفیات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اپنے ارد گرد موجود افراد پر کسی قسم کا حکم چلانے کی کوشش نہ کریں ورنہ ان کے جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کسی بھی قسم کے بہت سے اقدامات کرکے اپنے پرانے اہداف کو مکمل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اس کی وجہ سے آپ کے قریبی دوستوں کے دکوں میں رنجش بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج تجربہ کار افراد کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن یہ کہتی ہے کہ آج آپ اپنے فرائض کی ادائیگی میں بہت زیادہ مصروفرہیں گے جبکہ اپنے احساس برتری کو پس پشت ڈال کر اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی مدد قبول کرنے میں ہی بہتری ہوگی۔اس کے علاوہ آج آپ کی احساساتی کیفیات زیادہ بہتر نہ ہوں گی۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کو خاصے محتاط رہ کر اپنے معمولات کی انجام دہی کرنی ہوگی کیونکہ حالات کی وجہ سے ممکنہ طور پر اپنے اردگرد موجود افراد کے بارے میں بیزاری یا لاتعلقی کے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ بہت زیادہ تیش میں بھی آسکتے ہیں۔
میزان (Libra)
آج آپ کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہت سے مشکل اور کئی اہداف سے ایک ساتھ نبرد آزما ہونا ہوگا جبکہ اپنی استعداد کے مطابق اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنے وقت کا درست استعمال کرنا لازم ہوگا تاکہ نہ صرف اپنی توانائی بچا سکیں بلکہ وقت کا بھی ضیاع نہ ہو۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن اس بات کی تنبیہ کررہی ہے کہ آج آپ کو اپنے کام دوپہر سے پہلے پہلے نمٹا لینے چاہئیں تاکہ اپنی توانائی کو بچایا جاسکے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے اپنے خیالات کے واضح اور برملا اظہار کی خواہش پر قابو نہ پایا تو ممکن ہے آپ اپنے دوستوں کو کھو دیں گے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو اپنے جذباتی مراسم میں تبدیلیاں لانے کے مواقع میسر آسکیں گے تاہم ان سے فائدہ اٹھانا آپ کی اپنی خواہش پر مبنی ہوگا جبکہ مخالف صنف کے کسی بھی فرد سے ملاقات ہونے کے بعد اس میں بہت زیادہ کشش محسوس کریں گے مگر آپ کو اپنے مخلص دوستوں کی باتوں پر عمل کرنا چاہیئے۔
جدی (Capricorn)
آج آپ اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون کے احساس برتری والے رویے کی وجہ سے آپ کو غصہ آسکتا ہے جبکہ آپ کو ایسے ماحول میں محتاط رہ کر اپنے غصے پر قابو پانے کے علاوہ اپنے اندیشوں سے بھی بچنا ہوگا تاکہ بحث و مباحثہ میں ملوث ہونے سے بھی بچ سکیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو اپنے کاروباری پارٹنر کے عدم تعاون کی وجہ سے جذباتی اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تاہم ایسے حالات میں بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو پرسکون رکھیں آپ تعلقات ٹوٹ جانے کے خطرے سے محفوظ رہیں۔ اس کے علاوہ دوسروں کے سامنے بھی پرسکون رہ کر اپنی باتوں کی وضاحت کرنے کی کوشش کریں۔
حوت (Pisces)
آج کا دن آپ کے لئے کسی بھی کاروباری سفر کو اختیار کرنے کے لئے بہتر نہ ہوگا اسی لئے ایسے کسی بھی منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ اپنی خواہشات کو قابو میں رکھیں اور سر توڑ محنت کرکے خطرات کو مول نہ لیں اور نہ ہی اپنے سر کسی کی پریشانی کو سوار کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔