لوگ آپ کو دوست بن کر نقصان پہنچارہے ہیں

شائع 28 اگست 2017 04:10pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سائبر مجرمان اپنے شکاروں  کے دوست بن کر فیس بک کے زریعے نقصان دہ فائلیں پھیلارہے ہیں۔

مجرمان میسنجر کے زریعے صارفین کو ناقابلِ اعتبار لنکس بھیج رہے ہیں جو جعلی لیکن دِکھنے میں صحیح، مشہور سائٹس جیسے کہ یوٹیوب،تک لے جاتے ہیں۔

ان سائٹس پر پوپ اپ میسجز نقصان دہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہتے ہیں۔

اس میل ویئر کمپین کی نشان دہی کیسپر اسکائی کے محقق ڈیوڈ جیکبی نے کی ، جو خود اس کا شکار ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک ایسے شخص کی جانب سے فیس بک میسج ملا جس سے کبھی کبھار ہی بات ہوتی ہے۔ جس میں ایک حیرانی کی ایموجی اور ایک بِٹ لائی لنک تھا۔

جیکبی کے مطابق لنک گُوگل ڈاک تک لے گیا جو ویڈیو جیسی دِکھتی تھی، اس میں ایک دُھندلی تصویر استعمال کی گئی تھی جو شکار کے فیس بک پیج سے لی گئی تھی۔

اس پر کلک کرنا آپ کو مختلف ویب سائٹس میں سے کسی ایک تک لے جاسکتا ہے جو آپ کے براؤزر ، لوکیشن اور آپریٹنگ سسٹم کے مطابق تبدیل بھی ہوسکتاہے۔

Independent بشکریہ