آج کا دن کیسا رہے گا؟ 31 اگست 2017
حمل
آج آپ اپنے عملی معاملات میں بہت زیاد بہتری لانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس وقت آپ کی سوچیں جوشیلے جذبات کا نہ تو ساتھ دے سکیں گی اور نہ ہی آپ اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ان حالات میں دوسروں کو بھی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔
ثور
آج آپ کو کسی سے بھی کوئی بھی ایسا وعدہ کرنے سے گریز کرنا چاہیئے جس کو آپ کے لئے پایہ تکمیل تک پہچانا ممکن نہ ہو لیکن آپ کو پریشان بھی نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ یہ صورتحال دوبارہ معمول کے مطابق واپس آجائے گی۔
جوزا
آج آپ جب بھی عملی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش کریں تو جلد بازی سے بالکل گریز کریں کیونکہ جلد بازی کرنے سے کوئی نہ کوئی غلطی ہوسکتی ہے۔ آپ کو ایسے موقعوں پر اپنی شریک حیات کے مشوروں پر عمل کرکے ہی مقدور بھر عمل کی کوشش کرنی چاہیئے۔
سرطان
آج آپ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو کام میں لاکر موجودہ مسائل پر قابو حاصل کرنے کی کوشش کرسکیں گے اس کے علاوہ آپ کو اپنے متعلقہ امور میں کامیابی بھی نصیب ہوسکے گی۔ آج آپ کو اپنے مقاصد کے حصول کی وجہ سے خوشی بھی نصیب ہوسکتی ہے۔
اسد
آج اگر آپ اپنے مستقبل کے منصوبوں میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے اندر صبر اور سکون کو پیدا کریں تاکہ آپ کو فائدہ بھی حاصل ہوسکے۔اس کے علاوہ باہمی مشاورت بھی کافی بہتر ثابت ہوسکتی ہےخاص کر کسی بزرگ یا تجربہ کار خاتون کی بات پر تو ضرور غور کریں۔
سنبلہ
آج آپ کسی ایسے تجربے کار آدمی سے مل سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو کامیابی کے بہت سے ایسے راز پتا چلیں گے جن پر عمل کرکے آپ ضرور کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے اندر تحمل اور سکون کو پیدا کرنا ہوگا۔
میزان
آج آپ کو اپنے فیصلوں کو حتمی شکل دینے سے بالکل گریز کرنا چاہیئے چاہے ان فیصلوں کا تعلق آپ کی کاروباری زندگی سے ہو یا آپ کی گھریلو زندی سے ہو۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے جذباتی رشتوں کے معاملے میں بھی کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
عقرب
آج آپ کو اپنے کاروباری منصوبوں کو نیا رنگ دینے میں عملی کوششوں کے دوران کافی احتیاط کی ضرورت ہے آج آپ کو اپنے پرانے معاہدوں کو آگے بڑھانے سے سختی سے گریز کرنا ہوگا کیونکہ اس سے آپ کو کوئی مالی کامیابی حاصل نہ ہو سکے گی۔
قوس
آج چاہے آپ نے کوئی بھی نئے کام کی منصوبہ بندی بنا رکھی ہو اس کے بارے میں سنجیدگی کو لازمی اختیار کرنا ہوگا جس کی وجہ ستاروں کی موجودہ پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کی ہچکچاہٹ ختم ہونا یا آپ کا زیادہ جذباتی اور پرجوش ہونا ہوسکتا ہے حالانکہ آپ کی تیاری بھی مکمل نہیں ہوگی۔
جدی
آج آپ اپنے دوستوں اور مخلص افراد کے ساتھ وقت گزارنے کی منصوبہ بندی بناسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کو کسی مشترکہ کاروباری منصوبے کو عملی شکل دینے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ سفر کی منصوبہ بندی بھی کرسکیں گے۔
دلو
آج آپ کو اپنی خیام خیالی اور تصوراتی کیفیات سے مکمل طور پر بچنا ہوگا تاکہ اپنے عملی معاملات کو آگے سکیں اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے طے کردہ منصوبوں کو بروئے کار لانے سے بھی گریز کرنا چاہیئے کیونکہ آج آپ کی ترجیحات میں غلطی کا امکان بہت زیادہ ہے۔
حوت
آج آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بڑے ہی پرجوش انداز میں کچھ نئے منصوبوں کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ آج آپ اپنے عمل سے دوسروں کو اپنی حیثیت اور اہمیت سے متاثر کرسکتے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔