موسیقی سنتے وقت رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟

شائع 05 ستمبر 2017 07:57am

Untitled-1

کیا آپ کو کبھی کوئی گانا سنتے وقت ایسا محسوس ہوا کہ آپ کے رونگٹے کھڑے ہو رہے ہیں؟

اگر ایسا ہوتا ہے تو جان لیجئے کہ آپ کا دماغ دوسروں سے مختلف ہے۔ موسیقی سنتے وقت رونگٹوں کا کھڑا ہونا اور گلے میں گولے سے اٹکنا ایک بہت ہی انوکھی اور نایاب کنڈیشن ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے سابق طالبعلم میتھیو سیک نے اس حالت کو جانچنے کیلئے کچھ لوگوں کے دماغ کا اسکین کیا۔

انہوں نے تحقیق میں پایا کہ جن لوگوں نے موسیقی کے ساتھ جسمانی و جذباتی لگاؤ محسوس کیا ان کے دماغ کی بناوٹ دوسروں سے کچھ مختلف تھی۔

تحقیق کے مطابق موسیقی کے ساتھ جذباتی لگاؤ رکھنے والے لوگوں میں شدید اور مضبوط جذبات موجود ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے آڈیٹری کارٹیکس اور جذبات کو کنٹرول کرنے والے ایریا کو دماغ سے جوڑنے والے فائبرز زیادہ موٹے ہوتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ دونوں بہترین اور موثر طریقے سے کام کر سکتے ہیں۔

بشکریہ indy100