ناروے کی پہاڑی سے 11سوبرس پُرانی تلوار دریافت

شائع 13 ستمبر 2017 03:17pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ناروے کی پہاڑی سے حیران کن طور پر 11سو برس پُرانی وائکنگ تلوار دریافت ہوئی ہے۔

اینر ایمبک نے بارہ سنگھے کا شکار کرتے ہوئے اس ہتھیار سے ٹھوکر کھائی اور چٹانوں کے درمیان پھنسی ہوئی اُس چیز کو جب کھینچ کر باہر نکالا تو وہ تلوار تھی۔

اس نایاب دریافت کے متعلق لارس پیلو(ماہر آثارِ قدیمہ) کو بتایا گیا جنہوں نے اندازہ لگایا کہ یہ تلوار 850سے 950 صدی عیسوی کے درمیان کی ہے۔

اپنے بلاگ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ویسی نہیں دِکھتی جیسی برف کی سطح پر نمودار ہوئی تھی اور یہ کسی بھی قسم کی خراش وغیرہ سے محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تلوار ملنے والی جگہ کا بغور جائزہ لیالیکن کچھ اور نہ ملا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بتانا ناممکن ہے کہ تلوار کے مالک کے ساتھ کیا ہوا تھا، جس نے برف تلے ہزارسال سے زائد عرصہ گزار دیا۔ لیکن قیاس کیا جاسکتا ہے کہ وہ پہاڑ پر کھو یا مر گیا ہوگا۔

Metro.co.uk بشکریہ