دنیا کی وزنی ترین خاتون' انتقال کر گئیں'

شائع 26 ستمبر 2017 04:14am
image فائل فوٹو

دبئی: مصر سے تعلق رکھنے والی 'دنیا کی وزنی ترین خاتون' ایمان احمد متحدہ ابوظہبی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق37 سالہ ایمان احمد ابوظہبی کے برجیل ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور پیر کی صبح انتقال کر گئیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ایمان  احمد کو وزن میں زیادتی کے باعث ہونے والے بہت سے امراض لاحق تھے ان کے انتقال کی بڑی وجہ دل کا عارضہ اور گردوں کی خرابی کو قرار دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل تک  ایمان احد کو دنیا کی وزنی ترین خاتون کا اعزاز دیا گیا تھا ،اس سے قبل بھارت میں سرجری کے ذریعے ان کا وزن 300 کلو گرام کم کیا گیا تھا۔