آج کا دن کیسا رہے گا؟ 18 دسمبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ اپنے کاروباری ماور کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی میں بھی اہم تبدیلیاں لانے کی کوشش کرسکیں گے۔ اس معاملے میں اپنی شریک حیات سے مشاورت کرکے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے آگے قدم بڑھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے طے شدہ شیڈول کو بھی مکمل کرنے کی کوشش کرسکیں گے۔
ثور(Taurus)
آج کچھ غیر متوقع معاملات رونما ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول پر عمل کرنا ممکن نہ ہوسکے گا۔ آج کچھ رشتے دار آپ کو دوسرے شہر سے ملنے کو آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے گھریلو معاملات کو بھی سلجھانے کا موقع مل سکے گا۔
جوزا (Gemini)
آج اپنے طے شدہ معاملات کو انجام دینے میں کامیابی نہ مل سکے گی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے اہم امور کو بھی ملتوی کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی ملاقات اس پرانے دوست سے ہوسکتی ہے جو آپ کے ساتھ زیر تعلیم رہا ہے اور اس کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔
سرطان (Cancer)
آج بہت سے مسائل اور معاملات کو ایک ہی وقت میں ایک ساتھ نمٹانے میں آپ کو کامیابی نہ مل سکے گی جس سے آپ کے گھریلو معاملات میں خاصی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اگر آپ پرعزم رہے اور حقیقی خیالات کو بروئے کار لائے تو یقینی طور پر آپ کامیاب بھی ہوسکیں گے۔
اسد (Leo)
آج آپ اپنے معاملات کو حل کرنے کے لئے اپنے وجدانی کیفیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے اس کے علاوہ اپنے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والے افراد کی مدد اور عملی کوششوں سے بھی کامیابی کی راہ اپنا سکیں گے۔ آج آپ کے ہاں عزیز و اقارب اور دوست احباب کی آمد متوقع ہے۔
سنبلہ (Virgo)
آج اپنے سماجی اور کاروباری معاملات میں بہتری لانے کے لئے ممکنہ اقدامات کرسکیں گے جبکہ اپنے وجدان سے کام لے کر بھی نتائج کا حصول ممکن بناسکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر جانا مجبوری بن جائے تو انکار مت کریں اور جی بھر کرفوائد سمیٹیں۔
میزان (Libra)
آج کا دن اپنے مستقبل کے لئے کاروباری منصوبے بنانے اور مختلف قسم کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے لئے بہترین ثابت ہوسکے گا۔ آج آپ معمول سے زیادہ حساس ہوں گے جس کی وجہ سے کچھ جوشیلے اور فوری فیصلے بھی کرسکتے ہیں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ بہت زیادہ پرامید ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کی تصوراتی کیفیات بھی عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ بہت جذباتی نظر آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی اپنی مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے کچھ پریشان ہوسکتے ہیں کیونکہ ان نئی کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے لئے مطلوبہ مالی وسائل ناکافی ہوں گے۔
قوس (Sagittarius)
آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے دوست احباب کے رویے کی وجہ سے بہت آزردہ خاطر ہوسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر کسی قریبی فرد کی جانب سے آپ کو دھوکا بھی دیا جاسکتا ہے۔ آج ایسے وعدے کرنے سے باز رہیں جنہیں پورا نہ کرسکتے ہوں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنے کاروباری امور اور پیشہ وارانہ معاملات میں بہت سی کامیابیاں سمیٹنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ آپ کو اپنے گھریلو مسائل کو نمٹانے اور ذاتی سوچوں کو بروئے کار لانے کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ان امور میں اہل خانہ کے مشورے مددگار ثابت ہوسکیں گے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کا جوش اور جذباتیت آپ کی کاروباری اور سماجی کامیابیوں میں آپ کے لئے مددگار ثابت ہوں گے جبکہ آپ کو ہر حال میں اس انتہائی موافق وقت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر جانا مجبوری بن جائے تو انکار مت کریں بلکہ خوشدلی سے معمالات کو سمیٹیں۔
حوت (Pisces)
آج آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کو فنکارانہ سرگرمیوں کے لئے پر جوش اور سرگرم عمل کرسکیں گی۔ آج اگر کسی قسم کے نئے کاروباری اور پیشہ وارانہ امور کی شروعات کرنے کا موقع ملے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کے داست بھی آپ سے ملنے آسکتے ہیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔