آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 دسمبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کو اپنے منتشر خیالات پر قابو پانے کے بعد ہی آگے قدم بڑھانے چاہئیں تاکہ وقتی تبدیلی کی وجہ سے کسی قسم کی مشکلات یا رکاوٹیں آپ کو کامیابی کی راہ سے نہ ہٹا سکیں۔ ویسے تو فوری طور پر آپ کو کسی کاروباری دورے کی تیاری کرنی ہوگی لیکن اس کی تیاری میں مشکل ضرور ہوسکتی ہے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج انتہائی چابکدستی اور ہوشیاری کے ساتھ بہت سے اہم معاملات سے نبرد آزما ہوسکیں گے اور کامیابی کا حصول بھی ممکن بنا سکیں گے خاص کر ایسے معاملات کو حتمی شکل دینے یا ان کی تکمیل کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے جن کا آغاز آپ نے کافی عرصہ قبل کیا تھا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ صبح سے ہی بہت متحرک اور مستعد نظر آئیں گے جس کی بناء پر اپنے شراکت داری کے معاملات سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں گے لیکن آج آپ کی سماجی مصروفیات میں بھی اضافہ ہونے کی وجہ سے آپ کی عزت اور سماجی حیثیت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ یہ سمجھیں گے کہ آج آپ نے تو کمال ہی کر دکھایا ہے یعنی اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں کوئی ایسا معرکہ انجام دے سکیں گے جسے نہ صرف سراہا جائے بلکہ اس کا مالی فائدہ بھی فوری طور پر آپ کو مل سکے گا۔ ممکنہ طور پو آج کا دن زبردست کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔
اسد (Leo)
آج آپ کو اپنے امور کی انجام دہی کے دوران بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا کیونکہ آج آپ جو بھی کام کریں گے اس میں نہ صرف کامیابی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ یہ سب آپ کے مستقبل کی بنیاد بھی بن سکیں گے۔ آج آپ کی مصروفیات اگر مثبت رہیں تو نتائج بھی فوائد سے بھرپور حاصل ہوں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ کی سماجی زندگی اور پیشہ وارانہ معاملات میں کامیابی حاصل ہوسکے گی جس کی وجہ سے آپ کو بھی اپنے دل کے ارمان پورے کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ آج آپ دوسروں کی خدمت تو کرسکتے ہیں تاہم سب کو خوش نہیں کرسکتے۔
میزان (Libra)
آج آپ کی مزاجی کیفیت بہت بہتر ہونے کی وجہ سے دوسروں کے بارے میں مثبت سوچ سکیں گے ساتھ ہی دوسروں کی مشکلات کے حل میں بھی ان کا ساتھ دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے بارے میں پیدا ہونے والی سوچوں کا تجزیہ بھی کرسکیں گے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے سامنے مالی حالات کو بہتر بنانے کی سوچ متحرک ہوکر آسکے گی جس کی وجہ سے آپ کو بھی متحرک ہونا پڑے گا جبکہ آپ کے سامنے کئی راستے ظاہر ہوسکیں گے جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر آپ کو کسی ایسے کاروباری دورے پر جانا پڑسکتا ہے جو مالی فوائد کا باعث بن سکے گا۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو طریل عرصے کی ناکامیوں کے بعد کامیابیوں سے ہمکنار ہونے کا موقع مل سکے گا۔ تاہم اس صورتحال میں اپنی مرضی یا من مانی کرنے سے گریز کریں اور اپنے آپ کو حالات کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں۔
جدی (Capricorn)
آج ستاروں کے بہتر اور مثبت اثرات کی وجہ سے اپنے سماجی اور کاروباری امور میں کامیابی حاصل کرسکیں گے جبکہ اس معاون وقت میں بھرپور فائدہ اٹھانا بھی ممکن ہوسکے گا۔ تاہم آپ کو ایسے موقع پر مقدر آزمانے یا کسی طرح کی ضد سے کام نہیں لینا چاہیئے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج صبح میں ہی کوئی ایسا غیرمتوقع فیصلہ کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف اپنی ذاتی زندگی میں تبدیلی کر پائیں گے بلکہ اس فیصلے سے آپ کے سارے دن کا شیڈول بھی تبدیل ہوجائے گا۔ اگر کسی دوست کو آپ کی مدد کی ضرورت ہو تو ضرور کریں۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آپ کے مالی حالات کی بہتری کی صورت میں سامنے آسکے گی اور اس میں آپ کو موجودہ ملازمت میں ترقی، کسی قسم کا مال انعام، بونس یا پھر غیرمتوقع طور پر خاندانی وراثت کا حصول بھی شامل ہوسکتا ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔