آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5 جون 2018
حمل(Mar21-April19)
آج مالی کمزوری بنا پر آپ کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ آپ کا موڈ بھی خراب ہوسکتا ہے۔ آپ کو صرف اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا اور کسی بھی بات پر شدت پسندی کا اظہار کرنے سے بچنا ہوگا اس کے علاوہ اپنے دوستوں سے بھی گرما گرمی سے گریز کریں۔
ثور(April20-May20)
آج آپ کے طے شدہ منصوبوں یا کوئی ایسا خاص کاروباری دورہ ملتوی ہوجائے گا جس کی وجہ سے آپ کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ آپ کی شریک حیات بھی ناراض ہوسکتی ہے۔ آج آپ کو اپنی توجہ معمولات کی ادائیگی پر ہی مرکوز رکھنی چاہیئے۔
جوزا (May21-June21)
آج اپنی ملازمت کی جگہ پر ہونے والی غیر متوقع اور ناگوار تبدیلیوں کی وجہ سے آپ کا دل برا ہوسکتا ہے لیکن یاد رکھیں آپ کو ہر حال میں پرسکون رہنا ہوگا چاہے آپ کا ان معاملات سے کوئی تعلق ہو یا نہ ہو۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی لڑائی یا تلخی سے بچنا ہے تو دوسروں کے سامنے اپنی آواز کو دھیما رکھیں۔
سرطان (June22-July22)
آج آپ اپنے اہل خانہ کی ضروریات کو نظر انداز کرنے اور بیک وقت بہت سی مصروفیات میں ملوث ہونے کی وجہ سے آپ کی شریک حیات آپ پر برس سکتی ہے۔ اپنے حالات کو کسی بدمزگی سے بچانے کے لئے خاموشی اختیار کریں اور بات کو بڑھنے سے روکیں۔
اسد (July23-Aug22)
آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور لگن سے کام لے کر اپنے کاروباری اور پیشہ وارانہ معاملات میں کامیابیاں حاصل کرسکیں گے، اگر بات بحیثیت مجموعی کی جائے تو آپ کو ہر اس شعبے میں کامیابی مل سکتی ہے جس سے متعلقہ آپ فرائض انجام دینے کی کوشش کریں گے۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج آپ کے حلقہ احباب میں کسی خاتون کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہ کی اصلیت جاننے کے لئے آپ کو اپنے وجدان سے کام لینا پڑے گا۔ آج روپے پیسے کے استعمال کی وجہ سے ممکنہ طور پر آپ کی اپنی شریک حیات کے ساتھ باہمی غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج آپ صبح سے ہی اپنے کام کی جگہ پر بے چین اور تنگ مزاج نظر آئیں گے۔ اپنے آپ کو پرسکون کرنے کے لئے آپ کو اپنے دوست احباب کے ساتھ وقت گزارنا چاہیئے جبکہ آپ کے اہل خانہ بھی آپ کے متمنی ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج کسی جگہ سیر و تفریح کے لئے جانے کا منصوبہ بھی بن سکتا ہے۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج اپنے آپ کو پرسکون رکھتے ہوئے اپنے کام نمٹانے کی کوشش کریں۔ آج کسی لین دین کی جگہ سے آپ کو رقم موصول ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کسی غیر معمولی وجہ کے بغیر اپنا شکاروباری دورہ بھی ملتوی کرسکتے ہیں جس سے مزاج میں برہمی آنے سے اپنی شریک حیات کو طعنے اور کوسنے دےسکتے ہیں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج آپ کو اپنے کسی قریبی دوست کی شراکت داری میں نئے کاروبار کا آغاز کرنا چاہیئے تاکہ اپنی موجودہ ملازمت کو جاری رکھا جائے۔ آپ ان ہی جذبات کی وجہ سے گومگو کیفیات سے دو چار ہوسکتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جلد بازی سے کام لیں اور جوشیلے فیصلے کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج صبح سے ہی آپ اپنی شریک حیات کی فضول خرچی کی وجہ سے سخت ناراض ہوسکتے ہیں۔ اپنی شریک حیات سے کسی بھی متوقع لڑائی یا تلخی سے بچنے کے لئے آپ کو تحمل مزاجی سے کام لینا پڑے گا۔ شام میں اپنی خاندانی وراثت کے حصول کے بارے میں کوئی خبر آپ تک پہنچ پائے گی جو خوشی کا باعث بنے گی۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے جذباتی تعلقات یا مراسم کے بارے میں کوئی بھی غیر متوقع اور ناگوار خبر سن لینے سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے۔ آپ کو ہر حال میں محتاط رہنا ہوگا مگر کیوں؟ اس بات کا کوئی واضح جواب آپ کے سامنے نہیں ہوگا۔ آج اپنے پیاروں کے ساتھ ایسے وعدے کرنے سے گریز کریں جنہیں آپ پورا نہ کرسکتے ہوں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج صبح مختصر سے نوٹس پر ہی کاروباری سفر کا آغاز کرنا پڑے گا۔ شام میں آپ کے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون سے بحث و تکرار کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے اسی لئے خود پر قابو رکھیں اور کسی بھی حالت میں غصہ کا اظہار کرنے سے بچیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔