Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیر اعظم کی تقریر سے جلنے والوں کو آصف غفور کا "برنال" لگانے کا مشورہ

شائع 27 ستمبر 2019 08:21pm

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر سے جلنے والوں کو برنال لگانے کا مشورہ دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں تقریر نے جہاں دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں بالخصوص کشمیریوں کے دل جیتے تو وہیں کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو عمران خان کی تقریر سُن کر ایسے دنگ ہوئے کہ بُغضِ پاکستان میں تنقیدی ٹویٹ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ایسی تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا اور اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا کہ "مجھے امید ہے کہ وہاں برنال دستیاب ہوگی، اگر وہاں برنال دستیاب نہیں تو پاکستانی آن ڈیمانڈ آپ تک پہنچا سکتے ہیں، یہ آفر سب کے لیے کھلی آفر ہے، خاص کر بھارت میں ایسی سوچ رکھنے والوں کے لیے"۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کے وقت "عمران خان کشمیر کی آواز" ٹوئٹر پر دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ پر رہا۔ اس ٹرینڈ پر دنیا بھر سے لوگوں نے ٹویٹ کیا اور وزیر اعظم پاکستان کے بے باک اور بے خوف انداز کو خوب سراہا۔

 

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div