مقبوضہ کشمیر میں 125دن سے کرفیو،مختلف علاقوں میں مظاہرے

شائع 07 دسمبر 2019 07:37am
فائل فوٹو

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں 125دن سے کرفیو جاری ہے،سری نگر، بڈگا، پلواما سمیت مختلف علاقوں میں مظاہرےکئے گئے، وادی پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی۔

کڑے پہرے، پابندیاں اور بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کرسکے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے۔

بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے،سری نگر،بڈگااورپلواماسمیت وادی بھر میں مظاہرے کئے ،وادی  پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعروں سے  گونج اٹھی۔

پرامن مظاہرین  پر بھارتی فوج نے گولیاں برسادیں،پیلٹ گنز سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

وادی میں بھارتی  کرفیو کو 125روز ہوگئے،جس کے باعث اب تک  ایک کھرب پچاس ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔